پاکستان
10 فروری ، 2013

اس سال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،خورشید شاہ

اس سال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،خورشید شاہ

کراچی …وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اس سال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے تاہم سعودی وزیر حج سے مزید 20 ہزار اضافی کوٹے کی درخواست کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس برس 40 ہزار عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے۔خورشید شاہ کا کہناتھا کہ اس سال ہماری کوشش ہوگی کہ حجاج کرام کی رہائش کے لیے بڑی عمارتیں کرائے پر لی جائیں تاکہ ان کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال حرم شریف آمد اور گمشدگی سے متعلق مانیٹرنگ کے لیے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹفائنگ سسٹم بھی نصب کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :