Time 17 جولائی ، 2024
پاکستان

پاکستانی ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبہ کو بنگلادیش میں جاری احتجاج سےدور رہنےکامشورہ

پاکستانی ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبہ کو بنگلادیش میں جاری احتجاج سےدور رہنےکامشورہ
بنگلادیش میں گزشتہ روز کے پُرتشدد احتجاج میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے— فوٹو: فائل

پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی طلبہ کو بنگلا دیش میں جاری احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ اپنے ہاسٹل کے کمروں تک محدود رہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے بھی بنگلادیش میں  پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف سے رابطہ کرکے بنگلادیش میں پاکستانیوں کی خیریت معلوم کی۔

پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف نے نائب وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے  پاکستانی ہائی کمشنر کو بنگلادیش میں مقیم پاکستانیوں کا خیال رکھنے اور پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے لیے مقامی حکام سے قریبی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، گزشتہ روز کے پُرتشدد احتجاج میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین آج بھی احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلے، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیل اور ربر کی گولیاں فائر کیں، جھڑپوں میں 6 صحافیوں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ 

بنگلادیش میں اسکول اور کالجوں کے بعد آج سے تمام جامعات بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :