Time 17 جولائی ، 2024
دنیا

افغان صوبے ننگر ہار میں موسلادھار بارش سے تباہی، مختلف حادثات میں47 افراد جاں بحق ہوگئے

افغان صوبے ننگر ہار میں موسلادھار بارش سے تباہی، مختلف حادثات میں47 افراد جاں بحق ہوگئے
فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے صوبے ننگر ہار  میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار  بارش نے تباہی مچادی، بارش سے مختلف حادثات میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگر ہار  میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار   بارش کے باعث مختلف  حادثات میں 350 سے زائد افراد  زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق مسلسل بارش سے 400 کچے مکانات بھی  تباہ ہوگئے اور  بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تیز بارش کے باعث مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

افغان حکام کا کہنا ہےکہ دو روز سے جاری بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

خیال رہےکہ مئی میں بھی افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں طوفانی بارش سے ہونے والے حادثات میں 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :