پاکستان
10 فروری ، 2013

سوئس حکومت کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، یوسف رضا گیلانی

سوئس حکومت کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، یوسف رضا گیلانی

ملتان … سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سوئس اتھارٹیز کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ترجمان اکرم شہیدی کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کھو جانے کا افسوس نہیں، صدر آصف زرداری کے حوالے سے سوئس اتھارٹیز کی جانب سے کیس نہ کھولنے سے موٴقف درست ثابت ہوا۔ سابق وزیراعظم کے مطابق انہوں نے ملکی آئین اور عالمی قوانین کے تحت سوئس اتھارٹیز کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا تھا، پیپلزپارٹی قانون کی پاسداری کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :