پاکستان
10 فروری ، 2013

کوئٹہ :17تھانوں کے ایس ایچ اوز کی مدت ملازمت دو سال کم

کوئٹہ… ضلع کوئٹہ کے 17تھانوں کے ایس ایچ اوز کی مدت ملازمت میں دو سال کی کمی کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوز کی مدت ملازمت میں کمی کیپٹل سٹی پولیس افسر کوئٹہ کی جانب سے ان کی مسلسل ناقص کارکردگی کی بناء پر کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اس وقت اکیس تھانے کام کررہے ہیں ، اس لحاظ سے کوئٹہ کے صرف چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی قدرے اطمنیان بخش پائی گئی۔

مزید خبریں :