Time 18 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

زندگی رہی تو فواد خان کے ساتھ کام کروں گی: میرا

زندگی رہی تو فواد خان کے ساتھ کام کروں گی: میرا
ایک تقریب کے دوران اداکارہ میرا سے ایک خاتون صحافی نے سوال کیا کہ وہ فواد خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کب نظر آئیں گی؟/ فائل فوٹو

اداکارہ میرا نے مستقبل میں معروف اداکار فوادخان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایک تقریب کے دوران اداکارہ میرا سے ایک  خاتون صحافی نے سوال کیا کہ وہ فواد خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کب نظر آئیں گی؟

اس پر میرا نے بتایا کہ فواد خان کے ساتھ پروجیکٹس کے حوالے سے کافی بات چل رہی ہے لیکن ان پروجیکٹس کا انحصار ڈائریکٹرز پر ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر زندگی رہی تو فواد کے ساتھ کام کروں گی جب کہ موجودہ وقت کام کے حوالے سے زندگی کا سب سے خوبصورت وقت ہے۔

دوسری جانب میرا نے  مہوش حیات کے ساتھ اچھی کیمسٹری کا بتاتے ہوئے کہا کہ مہوش ان  سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں۔

مزید خبریں :