19 جولائی ، 2024
کراچی کے آسمان پر سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ دیکھا گیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ سن ہالو کہلاتا ہے۔
جواد میمن نے بتایا کہ بالائی سطح پر موجود آئس کرسٹل سے سورج کی روشنی گزرنے پر یہ ہالہ بنتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سن ہالو بالائی سطح پر نمی ہونے اور غیرمستحکم صورتحال کی فطری عکاسی کرتا ہے۔