پاکستان
11 فروری ، 2013

طاہر القادری خود دلائل دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں

طاہر القادری خود دلائل دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں

اسلام آباد…سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کی درخواست کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ طاہر القادری خود دلائل دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔بنچ جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل ہے۔ سپلیمنٹری کاز لسٹ میں اس کیس کو سیریل نمبر ون پر رکھا گیا ہے، الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کی درخواست تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دائر کی ہے اور وہ خود ہی اس پر دلائل دیں گے۔ طاہر القادری کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل غیر آئینی ہے۔ طاہرالقادری کے اس موقف کی تائید تحریک انصاف بھی کرچکی ہے اور اس کی جانب سے بھی صوبائی الیکشن کمشنرز کو تبدیل کرنے کا مطالبہ سامنے آچکا ہے۔

مزید خبریں :