پاکستان
11 فروری ، 2013

پیپلزپارٹی قوم سے بروقت انتخابات کا وعدہ پورا کریگی، صدر آصف زرداری

 پیپلزپارٹی قوم سے بروقت انتخابات کا وعدہ پورا کریگی، صدر آصف زرداری

اسلا م آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قوم سے بروقت انتخابات کا وعدہ پورا کریگی، کسی قوت کو انتخابات التوا میں نہیں ڈالنے دیں گے روزنامہ جنگ اسلام آباد کے بیورو چیف طاہر خلیل کی رپورٹ کے مطابق صدر زرداری نے یہ بات بلاول ہاوٴس لاہور میں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے گفتگو میں کہی ۔ صدر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پرامن انتقال اقتدار کو یقینی بنائیں گے،پی پی پی آئندہ انتخابات میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید خبریں :