11 فروری ، 2013
کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن میں فیکٹری مالکان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فیکٹری مالکان شاہد بھائیلہ اور ارشد بھائیلہ کی دس،دس لاکھ روپے ،فیکٹری منیجر منصور احمد اور دیگر ملزمان کی دو، دو لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ۔گذشتہ سماعت میں جسٹس غلام سرور کورائی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ گذشتہ سال ستمبر میں بلدیہ ٹاوٴن کی گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی سے ڈھائی سو سے زائد ملازمین جل کر جاں بحق ہوگئے تھے ۔