پاکستان
11 فروری ، 2013

کرک: گیس کی وجہ سے بچہ جاں بحق، خاتون اور تین بچے زخمی

کرک: گیس کی وجہ سے بچہ جاں بحق، خاتون اور تین بچے زخمی

کرک…کرک میں واقع ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون اور تین بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کرک کے علاقے ٹیری میں ایک گھر میں زورسے دھماکا ہوا اور گھر کے کمرے کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک چار سال کی بچی جاں بحق جبکہ ماں اور اسکے تین بچے زخمی ہوگئے۔دھماکا کمرے میں گیس بھرنے اور بعد میں کمرے میں ہیٹر جلانے کی وجہ سے ہوا۔ علاقہ مکینوں نے فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :