Time 20 جولائی ، 2024
پاکستان

حکومتی پالیسیوں کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ

حکومتی پالیسیوں کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ
اسپیشل اینیشی ایٹو یونٹ ایک تھنک ٹینک کا کام کرے گا جو وزارتوں کی پا لیسیوں کا تجزیہ کر کے اپنی ماہرانہ رائے دے گا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی پالیسیوں کو بہتر ین بین الا قوامی پریکٹسز کے مساوی لانے اور  ہم آہنگ کرنے کیلئے وزیر اعظم آفس میں اسپیشل اینیشی ایٹو یونٹ (Special Initiative Unit ) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ یونٹ ایک تھنک ٹینک کا کام کرے گا جو وزارتوں کی پا لیسیوں کا تجزیہ کر کے اپنی ماہرانہ رائے دے گا، اس تھنک ٹینک میں ایم پی ون اسکیل میں پانچ اور ایم پی ٹو اسکیل میں سات ماہرین کی تقرری کی جا ئے گی۔

ماہرین کی تقرری کیلئے درخواستیں مانگی گئی تھیں، رسپانس میں چار ہزار لوگوں نے اپلائی کیا تاہم شارٹلسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے بلا یا جا ئے گا۔

مزید خبریں :