11 فروری ، 2013
کراچی …کراچی کے پانچوں اضلاع میں ووٹر لسٹوں کا تصدیقی عمل آج سے ختم ہوجائے گا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق جن علاقوں میں تصدیق کا عمل نہیں ہوسکا وہاں شہری اور اسٹیک ہولڈرز ضلعی الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں۔ صوبائی ا لیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق کراچی کے پانچوں اضلاع میں سے سات لاکھ سے زائد ووٹرز کی تصدیق نہیں ہوسکی 16 سو ووٹرز کے نام فہرستوں سے خارج کئے گئے جبکہ ملیر سے انتقال کرجانے والے ایک ہزار 295 افراد کے نام خارج کردیئے گئے۔