پاکستان
11 فروری ، 2013

جلالپور بھٹیاں: پولیس کے مبینہ تشدد سے محنت کش ہلاک

جلالپور بھٹیاں…جلالپور بھٹیاں کے نواح میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک محنت کش ہلاک ہو گیا ،ورثاء نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،نواحی علاقہ خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی ظفر اقبال کو پولیس گھر سے منشیات کے الزام میں گرفتار کرکے تھانے کی بجائے اپنے کوارٹرز میں لے گئی تھی جہاں اس پر بے پناہ تشدد کیا گیا تھا،تاہم پولیس کو 10 ہزار رشوت دے کر ظفر اقبال کو چھڑا لیا گیا لیکن ظفر اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ورثاء نے پولیس کے خلاف نعربازی کی اور حکومت سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :