پاکستان
11 فروری ، 2013

محکمہ تعلیم بلوچستان میں130 افسران کے تبادلے

محکمہ تعلیم بلوچستان میں130 افسران کے تبادلے

کوئٹہ …حکومت بلوچستان نے محکمہ تعلیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 19 تک کے 130افسران کے تبادلے کردیئے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم میں سابق دور حکومت میں سینئر پوسٹوں پرجونیئر افسران کو تعینات کیا گیا تھا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اس کانوٹس لیتے ہوئے سینئر افسران کو سینئر پوسٹوں پر تعینات کرنے کے احکامات دے دیئے، جس پر محکمہ تعلیم بلوچستان کے گریڈ سترہ سے انیس تک کے 130افسران کے تبادلے کردئیے گئے، جن افسران کے تبادلے کئے گئے ان میں 120مرد افسران اور دس خواتین افسران شامل ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ، جعفر آباد،خضدار،خاران، قلعہ عبداللہ، بارکھان، پنجگور،کیچ، گوادر اور کچھی کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :