11 فروری ، 2013
راولپنڈی …پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل حتف نائن نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کاکہناہے کہ مسلح افواج تمام خطرات کامقابلہ کرنیکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف نائن نصر کی رینج 60 کلو میٹر ہے جو جوہری ہتھیار لے جا سکتاہے اور درست نشانے پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔حتف نصر نائن تمام اینٹی ٹیکٹیکل میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنانے کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔ اس موقع پر خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی کوششوں کوسراہاہے۔