پاکستان
11 فروری ، 2013

لاہور: بغیر اطلاح چھٹیوں پر مزید25 ڈاکٹرز برطرف

لاہور: بغیر اطلاح چھٹیوں پر مزید25 ڈاکٹرز برطرف

لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے بغیراطلاع ایک سال سے زائد چھٹیاں کرنیوالے مزید 25 ڈاکٹروں کو برطرف کردیا،اس طرح اب تک برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی تعداد120 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کو بغیر اطلاع چھٹیاں کرنے پرشوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے مگر کوئی جواب نہ آیا،جس کے بعد ضابطے کی محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا گیا، ان 25ڈاکٹروں کے بعد پنجاب میں برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی تعداد120 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بغیر اطلاع طویل چھٹیاں کرنیوالے مزید215 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کاعمل جاری ہے۔برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کے متعلق بتایاگیاہے کہ انہوں نے بیرون ملک ملازمتیں اختیار کر رکھی ہیں۔

مزید خبریں :