Time 23 جولائی ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت کا اسکولوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانےکا اعلان

سندھ حکومت کا اسکولوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانےکا اعلان
محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے— فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے مطابق گرمی کی شدت اور برسات کے امکان کے باعث چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں 14 اگست کی سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائےگا، تمام نجی اور سرکاری اسکول جشن آزادی سے متعلق پروگرام کریں گے۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھلنے تھے۔

مزید خبریں :