24 جولائی ، 2024
امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کیلئے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ رقم پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کیلئے دی جائے گی۔
ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ امدادی رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورت حال پرتشویش ہے۔
ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کے حقوق کے احترام تک طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔