Time 24 جولائی ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر  100 انڈیکس 79 ہزار 397 پوائنٹس  پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز میں 100 انڈیکس 632  پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 38 کروڑ شیئرزکے سودے  14.89 ارب روپے میں طےہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 547 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 583 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار  679 پوائنٹس پر بند ہوا۔


مزید خبریں :