پاکستان
11 فروری ، 2013

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زوردار دھماکا

 کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زوردار دھماکا

کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زوردار دھماکا ہوا ہے ،خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جا ری ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا قیوم آباد میں واقع پیٹرول پمپ کے قریب خالی پلاٹ میں ہوا ہے جس کے بعدخالی پلاٹ سے کالے دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔ پولیس سمیت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ رہی ہیں تاہم دھماکا کس چیز کا تھا واضح نہیں ہو سکاہے تحقیقات جار ی ہیں۔

مزید خبریں :