Time 25 جولائی ، 2024
پاکستان

ہمارا ہر اقدام بے اثر اور ایک بندے کو دھڑا دھڑ انصاف کیلئے مسیحا موجود ہیں: عظمیٰ بخاری

ہمارا ہر اقدام بے اثر اور ایک بندے کو دھڑا دھڑ  انصاف کیلئے مسیحا موجود ہیں: عظمیٰ بخاری
ہماری درخواستیں عدالتی تعطیلات کے باعث مؤخر کردی جاتی ہیں، کیا یہ گرمی کی چھٹیاں صرف مسلم لیگ (ن) کے لیے ہیں: وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ اس حکومت کی حیثیت اپوزیشن جیسی ہے کیونکہ ہمارے ہر اقدام کو بے اثر کردیا جاتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  ایک بندے کو دھڑا دھڑ انصاف دینے کے لیے مسیحا موجود ہیں لیکن حکومت جو بھی کارروائی کرے اس پر 5 منٹ میں ریلیف دیا جاتا ہے، ہماری درخواستیں عدالتی تعطیلات کے باعث مؤخر کردی جاتی ہیں، کیا یہ گرمی کی چھٹیاں صرف مسلم لیگ (ن) کے لیے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نظر یہ آ رہا ہے کہ انصاف بس ایک جماعت کے لیے ہے، میں عدالت سے پوچھنے آئی ہوں کہ ہمیں انصاف کب ملے گا؟ صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں، کیا مریم نواز ، مریم اورنگزیب قوم کی بیٹیاں نہیں؟ گھٹیا اور واہیات پروپیگنڈے کے باوجود میری لیڈر مریم نواز عوامی خدمت کےلیے کھڑی ہیں۔ 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں2 منٹ میں پٹیشن دائر ہوتی ہے، 15منٹ میں نمبر لگ جاتا ہے، میں یہی دیکھنے آئی ہوں کیا مجھے بھی اسی طرح انصاف ملتا ہے یا نہیں، جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں صرف وہ محفوظ ہیں دوسرا کوئی نہیں۔ 

مزید خبریں :