Time 26 جولائی ، 2024
پاکستان

منتخب نمائندے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی معاونت کریں: وزیراعظم

منتخب نمائندے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی معاونت کریں: وزیراعظم
بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے اربوں روپے کی چوری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں: شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ منتخب نمائندے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی معاونت کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے خیبرپختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے اربوں روپے کی چوری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، حال ہی میں غریب و متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضم شدہ اضلاع میں صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

مزید خبریں :