Time 26 جولائی ، 2024
پاکستان

پی ڈبلیو ڈی کے ٹیکنیکل اسٹاف کو گولڈن ہینڈ شیک اسکیم میں کیا ملے گا؟

پی ڈبلیو ڈی کے ٹیکنیکل اسٹاف کو گولڈن ہینڈ شیک اسکیم میں کیا ملے گا؟
پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے ٹرانزشن پلان کی کمیٹی نے متفقہ طور پر گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کی آفر کی سفا رشات کی منظوری دیدی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ڈبلیو ڈی کے ریگولر ٹیکنیکل اسٹاف کیلئے تیار کی گئی گولڈن ہینڈ شیک اسکیم ( رضا کارانہ علیحدگی اسکیم ) کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے ٹرانزشن پلان کی کمیٹی نے متفقہ طور پر گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کی آفر کی سفا رشات کی منظوری دیدی۔

20 سال سے زیادہ سروس والوں کو 400 فیصد پنشن اور اس سے کم سروس والوں کو ایک ماہانہ بنیادی تنخواہ ادا کی جا ئے گی ۔

ذ رائع کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے ٹرانزشن پلان کی کمیٹی نے متفقہ طور پر گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کی آفر کی سفا رشات کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری وفاقی وزیر بر ائے ہاؤسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی جس میں ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سیکرٹریز کابینہ ڈویژن،  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، پاور ڈویژن،  قانون و انصاف اور فنانس ڈویژن نے شرکت کی۔

مزید خبریں :