Time 26 جولائی ، 2024
دنیا

اگر وہ مجھے قتل کرتے ہیں تو امید ہے امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیگا: ٹرمپ

اگر وہ مجھے قتل کرتے ہیں تو امید ہے امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیگا: ٹرمپ
اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو امریکی لیڈروں کو بزدل تصور کیا جائے گا، ری پبلکن صدارتی امیدوار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے اگر وہ مجھے قتل کرتے ہیں تو مجھے امید ہے کہ امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد سامنے آیا ہے، نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں ایران کی دھمکیوں پر زور دیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیراعظم کی ویڈیو کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا اگر وہ مجھے قتل کرتے ہیں تو مجھے امید ہےکہ امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو امریکی لیڈروں کو بزدل تصور کیا جائے گا۔

اگر وہ مجھے قتل کرتے ہیں تو امید ہے امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیگا: ٹرمپ

یاد رہے کہ 14 جولائی کو امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں انتخابی ریلی کے دوران ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، حملے میں گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی جبکہ 20 سالہ ملزم کو سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔

مزید خبریں :