Time 27 جولائی ، 2024
کھیل

حسن علی کہنی کی تکلیف سے نجات نہ پاسکے، بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

حسن علی کہنی کی تکلیف سے نجات نہ پاسکے، بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک
حسن علی کہنی کی انجری کے باعث کاؤنٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے: ذرائع— فوٹو:فائل

قومی فاسٹ بولر حسن علی کہنی کی تکلیف سے نجات نہ پاسکے۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کہنی کی انجری کے باعث کاؤنٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کا واروکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ حسن علی اب کہنی کی انجری کا مکمل علاج کرائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق حسن علی کی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

مزید خبریں :