Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا پاکستان لوٹ کر نئی پارٹی بنانے کا اعلان

سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا پاکستان لوٹ کر نئی پارٹی بنانے کا اعلان
فوٹو: اسکرین گریب

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔

دبئی میں جیو نیو زکے نمائندے سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف بالائے طاق رکھ کر وہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

عشرت العباد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کیلئے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گورننس ناکام ہوجائے تو صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد کو چھو رہا ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔

مزید خبریں :