Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو دل کی تکلیف، پمز منتقل

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو دل کی تکلیف، پمز منتقل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کو دل کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق رؤف حسن کو حراست کے دوران دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز کے شعبہ امراض دل میں رؤف حسن کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کو ایف آئی اے اور پولیس کے اہلکار پمز لائے ہیں۔

واضح رہے کہ پیکا ایکٹ کےتحت خصوصی عدالت نے رؤف حسن کا طبی معائنہ کرانے کا حکم  دیا تھا۔

مزید خبریں :