Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

عمران خان کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کارکنوں کو شرکت کی ہدایت

عمران خان کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کارکنوں کو شرکت کی ہدایت
حالات یہ ہیں میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی کا بل 40 ہزار آیا ہے، پارٹی قیادت اور کارکنان دھرنے میں شرکت کریں: عمران خان— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ 

ان کا کہنا تھاکہ حالات یہ ہیں میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی کا بل 40 ہزار آیا ہے۔

عمران خان کا کہناتھاکہ بجلی کے بلوں اورٹیکسز میں ہوشربا اضافے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ میری پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایات ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں۔

جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ 

مزید خبریں :