Time 31 جولائی ، 2024
پاکستان

جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، آج سے کراچی میں دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، آج سے کراچی میں دھرنے کا اعلان
بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لیے ناممکن ہوچکا ہے:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم/ فوٹو انٹرنیٹ

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔

جماعت اسلامی کا حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔

دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لیے ناممکن ہوچکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کا بل دیں یا بچوں کو اسکولوں میں پڑھائیں؟ آج کراچی میں دھرنا شروع کرنے جارہے ہیں، لاہور میں دھرنے کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے،ان کے مشورے سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔


مزید خبریں :