31 جولائی ، 2024
گجرات میں نامعلوم افراد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو اینٹی کرپشن کی حراست سے لے کر فرار ہوگئے۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر کے مطابق گجرات کے علاقے شادیوال روڈ پرکارسوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد ملزمان پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چوہدری کو لیکر فرار ہوگئے۔
سرکل آفیسر کا بتانا ہے کہ امتیازچوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم منڈی بہاوالدین لے کر جارہی تھی۔
آفتاب حیدر کے مطابق اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے رکھا تھا جب کہ انہیں آج دوبارہ سول جج کی عدالت میں پیش کرنا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کا الزام ہے۔