12 فروری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ فائیو کی عدالت میں رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ کی ڈگری جعلی ہونے کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی۔تاہم سید ناصر علی شاہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔