پاکستان
12 فروری ، 2013

حکومت پنجاب نے پابندی کے باوجود 20 منصوبوں کی منظوری دیدی

حکومت پنجاب نے پابندی کے باوجود 20 منصوبوں کی منظوری دیدی

لاہور…حکومت پنجاب نے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے پابندی کے باوجود 28 ارب کے 20 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء اور ان کی منتقلی پر پابندی عائد کی ہے اسے منصوبوں کی منظوری سے نہیں روکا،چیف الیکشن کمشنرنے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے 21 جنوری کو نئی ترقیاتی اسکیموں پر مختلف پابندیاں عائد کیں تاہم حکومت پنجاب نے24 جنوری اور دو فروری کے اجلاس میں نہ صرف نہری نظام کی بہتری اور مرالہ ہائیڈل پاورا سٹیشن جیسے میگا پراجیکٹس کی منظوری دی بلکہ اٹھارہ ترقیاتی اسکیموں کیلئے 28 ارب 40 کروڑ 20لاکھ روپے کی منظوری بھی دیدی۔دوسری جانب محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پالیمانی سیکرٹری رانا تنویر ناصر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر کی ہدایات کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :