پاکستان
12 فروری ، 2013

پشاورہائی کورٹ کا شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پرازخودنوٹس

پشاورہائی کورٹ کا شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پرازخودنوٹس

پشاور…پشاورہائی کورٹ نے ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کاازخودنوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل خیبر پختونخوا،سیکریٹری داخلہ اورسی سی پی اوپشاورکوطلب کرلیاہے۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمدخان نے پشاورمیں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کاازخودنوٹس لیاہے۔جسٹس دوست محمدخان نے آئی جی پولیس ، سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا اور سی سی پی او پشاور کونوٹس جاری کرتے ہوئے 14 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے۔پشاورمیں گذشتہ چندہفتوں میں ڈاکٹرزاورہائی کورٹ کے سینئروکیل کونامعلوم افرادنے قتل کیا۔سینئروکیل کے قتل کے خلاف پشاورمیں وکلاء نے احتجاج اورعدالتوں کابائیکاٹ بھی کیاجس کی بنیادپرچیف جسٹس نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ازخودنوٹس لیا۔

مزید خبریں :