پاکستان
12 فروری ، 2013

بر طانیہ پاکستان کو جدید دفاعی آلات فراہم کرے،راجہ پر ویز اشرف

بر طانیہ پاکستان کو جدید دفاعی آلات فراہم کرے،راجہ پر ویز اشرف

لندن…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے جدید دفاعی آلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔۔جس میں دونوں رہ نماوٴں نے وسیع تر اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔۔ملاقات میں افغانستان سے نیٹوافواج کی واپسی کے بعدکی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔۔ راجہ پرویزاشرف نے ڈیوڈکیمرون سے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے افغان تنازعات کے پْرامن حل کے لیے پاکستان کی تجاویزقبول کرنااچھا اقدام ہے۔۔ برطانوی وزیراعظم کاکہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے انتہا نقصان اٹھایا۔۔ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے پْرعزم ہے۔

مزید خبریں :