پاکستان
12 فروری ، 2013

صدر زرداری کی لاہور میں مصروفیات،سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

صدر زرداری کی لاہور میں مصروفیات،سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

لاہور…صدر زرداری ان دنوں لاہور میں خاصے مصروف ہیں، پارٹی اور سیاسی رہنماوٴں سے ملاقاتیں، سیاسی فیصلے اور ادھر ادھر آنا جانا بھی جاری ہے۔ انہیں کہیں بھی جانا ہو وہ گاڑی نہیں ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں۔ جیمر سسٹم سے لیس کالے شیشوں والی گاڑیاں،سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل صدر آصف علی زرداری کا قافلہ لاہور میں کسی بھی جگہ جانے کو تیاررہتا ہے،صدر کی آمد سے پہلے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے ہیلی پیڈ اور ارد گرد کے علاقے کی سخت چیکنگ ہوتی ہے،جیسے ہی صدر زرداری کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پر اترتا ہے، پروٹوکول افسر اور سیکیورٹی پر مامور حکام فوراً حرکت میں آتے ہیں،ہیلی پیڈ کے آس پاس رہنے والوں کو سختی سے ہدایت ہے کہ وہ صدر کی آمدورفت اور ہیلی کاپٹر کی تصاویر بالکل نہ اتاریں۔

مزید خبریں :