12 فروری ، 2013
اسلام آباد…ایران کے ا سپیکرعلی لاریجانی نے کہاہے کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں، مسلمانوں کو تفرقے کی بجائے متحد ہو کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، پاکستان اورایران ایٹمی قوت ہیں ، امریکاکے سپرپاوربننے کادورگزرچکا ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکا نے لبنان، عراق، افغانستان اور فلسطین میں اپنی فوج بھیج کر غلطی کی جب کہ اسرائیل خطے میں کینسر کا پھوڑا ہے، دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے ہونے چاہئیں، انہوں نے ایران میں تعلیم کے لیے پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا بھی اعلان کیا۔