12 فروری ، 2013
اسلام آباد…کابینہ کی دفاعی کمیٹی کااجلاس19فروری کوطلب کیا گیا ہے ،سرکاری ذرائع کے مطابق ملک کی خارجہ اورداخلی سلامتی کی صورتحال پرغورکیاجائیگا۔اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اوردفاعی کمیٹی کے اراکین وزراء شرکت کرینگے۔ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائیوں پربھی بریفنگ دی جائیگی۔