01 اگست ، 2024
سال کے آٹھویں ماہ کا آغاز ہوگیا ہے اور اس مہینے سے متعلق اجرامِ فلکیات کے ماہرین نے بارہ ستاروں میں سے تین کو خوش قسمت قرار دیا ہے، پیشگوئی میں بتایا گیا کہ یہ تین ستاروں کا ماہِ اگست کافی حد تک اچھا گزرنے کے روشن امکانات ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ ماہرین کے مطابق وہ تین خوش قسمت ستارے کون سے ہیں۔
برج حمل:
برج حمل کے لیے یہ ماہ ایسا ثابت ہونے والا ہے کہ یہ جہاں جائیں گے وہاں ان کے لیے پھول کِھلیں گے، یعنی ان کے ہر کام آسانی سے ہوجائیں گے اور یہ مہینہ ان کے لیے بہت اچھا ثابت ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔
آپ لوگ چاہیں تو لوگوں سے میل جول بڑھا سکتے ہیں، ماہرین نے سال کے گزشتہ سات مہینوں کے مقابلے میں یہ ماہ بہترین گزرنے کی پیشگوئی کی ہے۔
برج جوزا:
جوزا کے لیے یہ مہینہ تھوڑا چیلنجنگ تو ہوگا لیکن اگر وہ اپنے دماغ کا استعمال کرتے ہوئے کام کریں اور ردعمل دیں تو ان کے لیے بہت مثبت چیزیں ہوسکتی ہیں۔
ماہرین نے انہیں بھی ان تین خوش قسمت ستاروں میں چُنا ہے جن کا رواں سال کا یہ ماہ کافی اچھا گزرے گا۔
برج عقرب:
فلکیات کے ماہرین کے مطابق برج عقرب وہ تیسرا ستارہ ہے جو دوسرے ستاروں کے مقابلے میں اگست کے ماہ میں خوش قسمت رہنے والا ہے۔
امکانات ہیں کہ بہت سے ادھورے کام اس ماہ مکمل ہوجائیں گے، اس کے علاوہ وہ افراد جو صحت کے حوالے سے پریشان ہیں، ممکنہ طور پر اس میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔