12 فروری ، 2013
اسلام آباد…پاکستان نے شمالی کوریا کے جوہری دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں ۔دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 1994 کے فریم ورک معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں سے پاک کوریائی جزیرے کا حامی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان چھ فریقی مذاکرتی عمل کی بھی حمایت کرتا ہے۔