12 فروری ، 2013
کابل…افغانستان کے سرحدی ضلع اسپین بولدک میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس سے تین پاکستانی جاں بحق ہوگئے ۔افغان حکام کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے اسپین بولدک میں 3 پاکستانی تاجر کار میں تجارتی مرکز جارہے تھے کہ کچے کے علاقے میں ان گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔دھماکے میں کار میں سوار تینوں افراد حاجی ولی جان،اختر محمد اور مطیع اللہ جاں بحق ہوگئے۔تینوں افراد کی میتیں چمن سرحد پر لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔