پاکستان
12 فروری ، 2013

ملک میں سالانہ 30کھرب روپے ٹیکس چوری ہوتا ہے ،شعیب سڈل

ملک میں سالانہ 30کھرب روپے ٹیکس چوری ہوتا ہے ،شعیب سڈل

اسلام آباد…وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 30کھرب روپے ٹیکس چوری ہوتی ہے ، 70فیصد ارکان پارلیمنٹ ٹیکس گوشوارے ہی جمع نہیں کراتے ۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس چوری تب رکے گی جب ٹیکس چوروں کیخلاف مقدمات چلیں گے اور انہیں جرمانے ہو ں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم پلہ ممالک کے مقابلے میں جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب سب سے کم ہے، پاکستان میں یہ 9 فیصد جبکہ بھارت میں 16فیصد ہے، پاکستان میں سالانہ ٹیکس وصولی دو گنا کرنا مشکل نہیں۔

مزید خبریں :