پاکستان
12 فروری ، 2013

وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف کا ملالہ کو فون،خیریت دریافت کی

لندن…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملالہ یوسف زئی کو ٹیلے فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی، اور امید ظاہر کی کہ ملالہ جلد ہی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کردیں گی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق برطانیہ میں موجود وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملالہ یوسف زئی کو ٹیلے فون کیا اور کہاکہ سرجری کے بعد آپ کی صحت یابی کا سن کر خوشی ہوئی ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے اپنے علاج کے لیے حکومتی انتظامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ اور ان کا خاندان حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم نے ملالہ کو مکمل صحت یابی تک حکومت کی مدد جا ری رکھنے کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے ملالہ یوسف زئی کے والد سے بھی گفت گوکی ، ملالہ کے والد نے اپنی بیٹی کے علاج میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :