13 فروری ، 2013
نئی دلی… بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو درپیش سیکورٹی چیلنجز کے سبب بھارت کو اپنی فوج مضبوط کرناہوگی۔ نئی دلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ پْرامن تعلقات چاہتا ہے مگر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات عالمی رویوں کے خلاف اور ناقابل قبول ہیں۔ من موہن سنگھ کاکہناتھاکہ پاکستان کو درپیش سیکورٹی چیلنجز کی وجہ سے بھارت کوتشویش ہے اور صورتحال کے سبب بھارت کو افواج اور پولیس کی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔