پاکستان
13 فروری ، 2013

قلعہ عبداللہ:جمعیت علمائے اسلام کا ووٹر لسٹوں کودرست کرنے کا مطالبہ

 قلعہ عبداللہ:جمعیت علمائے اسلام کا ووٹر لسٹوں کودرست کرنے کا مطالبہ

قلعہ عبداللہ …جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ووٹر لسٹوں میں بے قاعدگیوں کو فوری طور پر درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ جے یو آئی نظریاتی گروپ کے صوبائی صدر مولوی محمد حنیف نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی جماعتوں نے اپنے مفاد کیلئے سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے ووٹر لسٹوں میں گھپلے کئے ہیں۔ انہوں نے کراچی کی طرز پر قلعہ عبداللہ میں بھی ووٹوں کی تصدیق فوج کے ذریعے کروانے اور سرکاری اہل کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :