پاکستان
13 فروری ، 2013

ٹنڈو محمد خان: مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 8 سال کا بچہ جاں بحق

ٹنڈو محمد خان…ٹنڈو محمد خان میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 8 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔گاوٴں راجو نظامانی کے 8 سالہ علی حسن کو چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹنڈو محمد خان کے میر محلہ میں واقع نجی اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر کی جانب سے انجکشن لگانے کے بعد اْسے الٹی ہوئی اور کچھ دیر بعد بچے نے دم توڑ دیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگایا جس کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اسپتال پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔

مزید خبریں :