Time 03 اگست ، 2024
دنیا

مصری صدر نے ٹرمپ کو صدارتی مہم کیلئے ایک کروڑ ڈالر دینےکی کوشش کی تھی: امریکی اخبار

مصری صدر نے ٹرمپ کو صدارتی مہم کیلئے ایک کروڑ ڈالر دینےکی کوشش کی تھی: امریکی اخبار
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو 2016 میں صدارتی مہم کےدوران فنڈکی کمی کاسامنا تھا،فوٹو: فائل

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہےکہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹرمپ کو صدارتی مہم کے لیے ایک کروڑ ڈالر دینےکی کوشش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو 2016 میں صدارتی مہم کےدوران فنڈکی کمی کاسامنا تھا۔

امریکی اخبار  واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف  جائزہ  لے رہا ہےکہ کیا رقم مصر سے ٹرمپ کو منتقل ہوئی یا نہیں، رقم کی منتقلی امریکی امیدواروں کو غیر ملکی فنڈ لینے پرپابندی کےقانون کی خلاف ورزی ہے۔

اخبار کے مطابق 2019 میں ٹرمپ کے اٹارنی جنرل کے اعتراض پر غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات رک گئی تھیں، جون 2020 میں بھی پراسیکیوٹر نےکیس ناکافی شواہد پر بند کردیا تھا۔

اخبارکا کہنا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 ستمبر 2016 کو مصری صدر  سے نیویارک میں ملاقات کی تھی، انہی دنوں مصر کے سرکاری نیشنل بینک سے 10 ملین ڈالرکی رقم نکالی گئی، جس سے رقم ٹرمپ کو منتقل ہونےکے شکوک نے جنم لیا۔

مزید خبریں :