پاکستان
13 فروری ، 2013

حافظ آباد : ڈکیتی کے دوران آٹھ سالہ بچی نے جان دے کرباپ کوبچالیا

حافظ آباد : ڈکیتی کے دوران آٹھ سالہ بچی نے جان دے کرباپ کوبچالیا

حافظ آباد…حافظ آباد کے نواحی گاوٴں شادیوال کے قریب ڈکیتی کے دوران آٹھ سالہ بچی نے جان دے کرباپ کی جان بچالی۔پولیس کے مطابق کیبل آپریٹرز کا ملازم اصغر آٹھ سالہ بیٹی مسرت کے ساتھ سائیکل پر جارہا تھا کہ ڈاکووٴں نے روک لیا۔مزاحمت پر ڈاکوں نے اصغر پر تشدد شروع کیا تو کم سن مسرت باپ کو بچانے کیلئے ڈاکووٴں سے جھگڑتی رہی۔درندہ صفت ڈاکو پھر بھی باز نہ آئے اوراصغر کو گولی مارنے لگے تو بیٹی ڈھال بن کر باپ کے اوپر لیٹ گئی۔جس کے نتیجے میں مسرت جاں بحق جبکہ اس کا باپ زخمی ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :