13 فروری ، 2013
جلال پوربھٹیاں…جلال پور بھٹیاں اور گرد و نواح میں گیس کی غیراعلانیہ بندش پر خواتین نے سوئی گیس کے دفتر کا گھیراوٴ کر لیا خواتین نے محکمہ گیس کے دفتر پر دھاوا بولا تو ملازمین دفتر کو تالے لگا کر چھت پر چڑھ گئے۔ خواتین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور گیس کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلال پور بھٹیاں میں کئی روز سے گیس بند ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اگر کل تک گیس بحال نہ کی گئی تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔