17 جنوری ، 2012
حیدرآباد.. . .. .. . حیدرآباد کے قریب واقع کنرمیں اوجی ڈی سی ایل کے عارضی ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ملازمین کا پانچ روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم،آئل اینڈ گیس فیلڈ کا دروازہ کھول دیا گیا۔کنر او جی ڈی سی ایل کے عارضی ملازمین نے 5 روز قبل مطالبات کی منظوری کے لیے فیلڈ کے مرکزی دروازے پر دھرنا دے کر ایم ڈی ودیگر افسران کو یرغمال بنا لیا تھا،تاہم آج وزارت پیٹرولیم کے جوائنٹ سیکریٹری خالد اصغر نے ملازمین اور فیلڈ انتظامیہ سے 8 گھنٹے طویل کامیاب مذاکرات کے بعد ان کے تمام جائز مطالبات منظور کرنے کا اعلان کیا۔ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے بعد دھرنا ختم کرکے فیلڈ کا مرکزی دروازہ کھول دیا،مذاکرات میں صوبائی وزیر زاہد بھرگڑی بھی شریک ہوئے۔